• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے عزیز ہم وطنو! السلام علیکم ۔۔۔

دس کروڑ پاکستانیو کے امتحان کا وقت آپہنچا ہے۔ آج صبح سویرے ہندوستانی فوج نے پاکستان کے علاقے پر لاہور کی جانب سے حملہ کیااور بھارتی ہوائی بیڑے نے وزیرآباد سٹیشن پر ٹھہری ہوئی ایک مسافر گاڑی کو اپنی بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا ۔ بھارتی حکمران شروع ہی سے پاکستان کے وجود سے نفرت کرتے رہے ہیں اور مسلمانوں کی علیحدہ آزاد مملکت کو انہوں نے کبھی دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ پچھلے اٹھارہ برس سے وہ پاکستان کے خلاف جنگی تیاریاں کرتے رہے ہیں ۔ پاکستان کی دس کروڑ عوام جن کے دل کی دھڑکن میں ’’لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ‘‘کی صدا گونج رہی ہے اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دشمن کی توپیں ہمیشہ کے لئے خاموش نہ ہوجائیں۔

 ہندوستانی حکمران شاید ابھی نہیں جانتے کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے ۔ ہمارے دلوں میں ایمان اوریقین ِمحکم ہے اور ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہم سچائی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک میں آج ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے ، جنگ شروع ہوچکی ہے دشمن کو فنا کرنے کے لئے ہمارے بہادر فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی مسلح فوجوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع عطا کیا ہے ۔

میرے ہم وطنو! آگے بڑھو اور دشمن کا مقابلہ کرو ۔ خدا تمہارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔۔۔ پاکستان پائندہ باد

1965 کی جنگ میں فوجی تاریخ کا مختصر ترین آپریشنل آرڈر اس وقت کے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد موسیٰ خان نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بختیار رانا کو 6ستمبر 1965 کو بھارت پر حملہ کیلئے دیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ رانا پے جاؤ۔ یہ حکم رومن میں لکھا گیا تھا جس کی نقل ذیل ہے 

تازہ ترین