• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا ریکارڈ بجٹ سرپلس ٹیکس میں کمی کا تقاضا کرتا ہے

برلن : گے شازان

جرمنی نے اس سال کے پہلے نصف میں ایک شاندار بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا، ایک کامیابی جس نے فوری طور پر ٹیکس کی کمی اور اعلیٰ پبلک سرمایہ کاری کے مطالبات کو تحریک دی ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2018 کے پہلے چھ ماہ میں جرمنی کا سرپلس 48.1 ارب یورو تھ جو اقتصادی پیداوار کے 2.9 فیصد کے مساوی ہے، جو کہ 1990 میں جرمنی کے اتحاد سے اب تک بلند ترین سطح ہے۔

اعدادوشمار گزشتہ سال پورے سال کے سرپلس جو 34 ارب یورو پر قائم رہا، کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے اعدادو شمار نئے ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔ بیرین برگ بینک نے پیشن گوئی کی ہے گزشتہ سال کے 1.2 فیصد کے مقابلے میں یہ مجموعی ملکی پیداوار کے 1.7 فیصد کے مساوی ہوگا۔

اعداد وشمار اس وقت جاری کئے گئے ہیں جب جرمنی کے سرپلسز بین الاقوامی جانچ پڑتال کے تحت ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے امریکی مارکیٹ میں جرمن کاروں کے سیلاب کے بارے میں شکایت کررہے ہیں اور نشاندہی کی کہ جرمن تجارت کا سرپلس اس کا ثبوت ہے کہ امریکا کے بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے کس طرح امریکا کا استحصال کیا جارہا ہے۔

مئی میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی برلن پر زور دیا تھا کہ وہ مسلسل غیر معمولی بجٹ اور تجارتی سرپلس سے باز رہے۔مزید کہا کہ وہ ہمیشہ دوسروں کی قیمت پر اوپر جاتا ہے۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ بلند روزگار کی شرح اور ترقی کرتی معیشت نے سال کے پہلے نصف میں ٹیکس کی وصولی کو بڑھادیا۔ ٹیکس کی آمدنی میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوشل سیکیورٹی اعانت 4.2 فیصد تک بڑھ گئی۔

اسی دوران حکومت کے اخراجات میں صرف 1.2 فیصد کا معتدل اضافہ ہوا جزوی طور پر کیونکہ جرمنی زیادہ تر عرصے بغیر حکومت کے رہا تھا۔

اینگلا مرکل کی نئی کابینہ گزشتہ موسم خزاں کے ایوان زیریں کے غیر فیصلہ کن نتائج کے حامل انتخابات کے بعد اتحادی مذاکرات کے کئی ماہ بعد مارچ میں تشکیل پائی اور جولائی تک کو باضابطہ وفاقی بجٹ نہیں تھا۔

حکومت کو 2018 کی پہلے چھ ماہ میں سود کی 8.7 فیصد کم ادائیگی کے ساتھ کم شرح سود سے بھی فائدہ پہنچا۔

سرپلس نے جرمنی کو اس کے قرض کی ادائیگی میں مدد دی ہے، کئی سال میں پہلی بار گزشتہ سال حکومت کا مجموعی قرض 2 ٹریلین یورو سے بھی نیچے چلا گیا۔ جرمنی کا ایوان زیریں نے کہا کہ جی ڈی پی کیلئے عوامی قرض کا جرمنی کا تناسب سال کے اختتام تک 60 فیصد ہوگا جو کہ گزشتہ سال 64.1 فیصد تھا۔

وزارت خزانہ کے اہلکاروں نے نوٹ کیا کہ سال کے پہلے نصف میں سرپلس روایتی طور پر کافی بڑا تھا۔انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ موسم گرما کی خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو معاضہ دینے کے حالیہ فیصلے کا مطلب 2018 کے دوسرے نصف میں سرپلس میں کمی ہوگا۔ تاہم یہاں ٹیکس میں فوری کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فری ڈیموکریٹس کے حزب اختلاف کے رہنما کرسچین لینڈر نے ٹوئیٹ کیا کہ ریاست کے لئے ایک اور ملٹی بلین یورو کا سرپلس،اور اس بات کی عکاسی ہے کہ ایک بار پھر سوچنا شروع کردیں کہ ہم کس طرح زیادہ پیسے خرچ کرسکتے ہیں۔ ہم کب اپنے شہریوں کے لئے حقیقی ٹیکس میں سہولت دینے جارہے ہیں؟

اینگلا مرکل کی بڑی اتحادی حکومت میں جونیر پارٹنر دی سوشل ڈیموکریٹس نے زیادہ سے زیادہ سماجی اخراجات پر بحث کی۔ ایس پی ڈی کے پارلیمانی گروپ کے نائب سربراہ اچم پوسٹ نے مستحکم پینشن۔ سستے کرائے اور بہتر سماجی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تحقیق و ترقی میں مزید سرمایہ کاری کیلئے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مالیات میں سرپلس کے تناظر میں مستقبل کیلئے حقائق قائم کرنے کے لئے سیاسی طور پر عمل کرنے کے لئے ہمیں مزید تیار ہونا ضروری ہے۔ عام آدمی زندگی میں ٹھوس بہتری سب سے اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

تازہ ترین