• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی گھر میں داخل ہونے کے لیے سب سے پہلےآپ کیا کرتے ہیں ؟گھنٹی بجاتے ہیں اور کچھ دیر ٹھہر کر اندر سے دروازہ کھولے جانے کا انتظار کرتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ گھر کا داخلی دروازہ (مین گیٹ) سب سے پہلے مہمان یا آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے، اسی وجہ سے دوران تعمیر مرکزی دروازے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انٹیریئر ماہرین کے مطابق گھر کا مرکزی دروازہ، گھر کے بیرونی حصے (ایکسٹیریئر) کو خوبصورت اور خوشنما دکھانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہی نہیںمرکزی دروازہ مکینوں کے ذوق اور پسند کی نمائندگی کرتا ہے۔اس لئے ہمارے گھر کا بیرونی یا مرکزی دروازہ ایسا ہونا چاہئے جس کو دیکھ کر کوئی بھی شخص ہمارے گھر کے بارے میں اچھی رائے قائم کرسکے۔ان دنوں مرکزی دروازے کے لیے کون سے اسٹائل اِن ہیں اور کون سے آؤٹ، آئیے آج بات کرتے ہیں کچھ اس بارے میں۔

روایتی ڈیزائن

مرکزی دروازوں کا یہ ڈیزائن روایت کے پیش نظر رکھ کر تیار کروایا جاتا ہے۔ اس ڈیزائن کے تحت دو پینلز کے بھی دروازے بنوائے جاتے ہیں جبکہ پینلز کی یہ تعداد زیادہ سے زیادہ12بھی ہوسکتی ہے۔ اس اسٹائل کے دروازے عام طور پر لکڑی،میٹل اور فائبر گلاس سے تیار کیے جاتے ہیں، جن کے مختلف ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ روایتی طرز پر بنوائے جانے والے دروازے پرائیویسی کو ذہن میں رکھتے ہوئےتعمیر کروائے جانے چاہیے کیونکہ ان دروازوں کے وسیع ہونے کے سبب اندرونی منظرعام دروازوں سے زیادہ واضح ہوجاتا ہے۔

کرافٹ مین ڈیزائن

کرافٹ مین ڈورڈیزائن خوبصورت دستکاری کی مثال ہے، جوعام طور پر شہروں سے زیادہ کاٹیج اسٹائل ہوم اور پہاڑوں پر بنے گھروں میں زیادہ مقبول ہے۔ یہ دروازے لکڑی اورفائبر گلاس سے تعمیر کروائے جاتے ہیں،جن کے اوپری حصے میں عام طور پرچھوٹی سی کھڑکی بنوائی جاتی ہے یا پھرمستطیل طرز میں کٹائی کے ذریعے اس میں دو یا دو سے زائد خانے بنوائے جاتے ہیں۔ یہ خانے کم ازکم دو یا زیادہ سے زیادہ 6 بھی ہوسکتے ہیں، جن میںشیشوں کے استعمال سے دروازے کی خوبصورتی بڑھائی جاتی ہے۔

ماڈرن ڈیزائن

منفرد، سادہ اور جدید طرز کے دروازے عام سے عام گھروں میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ یہ دروازے عام طور پر گہرے رنگوں کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں، جن کےہینڈل کے لیے معیاری اسٹیل کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ دروازے عام طور پر لکڑی سے تعمیر کروائے جاتے ہیں، جو ایک پینل سے تیار ہوسکتے ہیںیا پھر زیادہ سے زیادہ دو پینلز سے۔ اس اسٹائل کے تحت تیار کردہ جدید انداز کا داخلی دروازہ باہر سے ہی مکینوں کی جدت بھری زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

کلاسیکل ڈیزائن

داخلی دروازوں کے لیے کلاسیکل ڈیزائن آج کے دور میں کافی مقبول ٹرینڈ ہے، جو لکڑی اور شیشے کے ہمراہ تیار کیے جاتے ہیں۔ دروازے کا مرکزی حصہ لکڑی سے جبکہ اس کے کونے دھات اور شیشے سے تیار کیے جاتے ہیں۔ دروازے کے ساتھ لگی سلاخوں کے پیچھے شیشہ، قدرتی روشنی کا اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ اس ڈیزائن کےدروازوں میں لگائے جانے والے ہینڈل بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں۔

دیہی ڈیزائن

ویسے تو عام طور پر ہم دیہات میں لکڑی،اینٹوں اورپتھروں سے بنے گھر دیکھتے ہیں،جن کے دروازے لکڑی کے ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے گھر کے بیرونی حصے کو کچھ رسٹک اسٹائل دیناچاہتے ہیں، تو رسٹک ڈور ڈیزائن کا انتخاب کریں۔ یہ اسٹائل عام طور پر کرافٹ طرز سے کچھ ملتا جلتاہے،جس میں کاریگری اور مہارت کے بے شمار طریقے آزمائے جاسکتے ہیں۔

سلائیڈنگ ڈور ڈیزائن

سلائیڈنگ ڈور ان دنوں مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اس مقبولیت کی وجہ گھروں میں جگہ کی تنگی ہے۔ گھر میں اگر لکڑی کے بڑے بڑے دروازے بنائے جائیں جوکہ اندر کی طرف کھُلتے ہوں تو یہ بہت زیادہ جگہ کو گھیرتے ہیں۔ اس لئے ہم چھوٹے گھروں کے لیےسرکنے والے دروازوں نصب کرنے کا مشورہ دیں گے۔ ایسے ڈیزائن جدید ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی ہوتے ہیں اور جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی نہیں رہتا۔

گلاس ڈور ڈیزائن

گھروں میں شیشے کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر مرکزی دروازے کے لیے گلاس ڈور کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔ تاہم باہر کے لیے شیشے کا دروازہ بنواتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھا جائے کہ آپ محفوظ اور شائستہ ماحول میں قیام پذیر ہوں تاکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ رہیں، یہ دروازے مضبوط اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔ ان کی صفائی آسان ہوتی ہے اور یہ زنگ وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔

تازہ ترین