• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 Hawks باز

باز شکاری پرندہ ہے، اس کا رنگ گہرا بھورا یا سرمائی بھورا اور دم لال رنگ کی ہوتی ہے، جب کہ کالے باز کی نسل نایاب ہے۔ یہ زیادہ تر امریکا میں پایا جاتا ہے۔ باز کی آواز اور نظر دونوں ہی بہت تیز ہوتی ہیں۔ یہ آسمان کی بلندیوں سے زمین پر موجود خرگوش، چوہا، چھپکلی یا سانپ کو بااسانی اپنا شکار بنالیتے ہیں۔ یہ عام طور سے رات کو شکار کرتے ہیں۔ کبھی کبھار خوراک کے لئے باز ہوا میں لڑائی بھی کرتے ہیں۔ یہ اپنے گھونسے اونچے اونچے درختوں پر بناتے ہیں،ان کے گھونسلے تین فٹ چوڑے ہوتے ہیں۔ 

Swan ہنس

سفید اورخوبصورت ہنس کی چھ اقسام ہیں۔ اس کے جسم پر پچس ہزار پَر ہوتے ہیں۔ نر ہنس کو ’’کوب‘‘ اور مادہ ہنس کو ’’پین‘‘ کہا جاتا ہے۔ پین ایک وقت میں دس انڈے دیتی ہے۔ اگر کوئی انسان ان کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے تو یہ انہیں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ یہ عام طور سے سفید رنگ کے ہوتے ہیں، لیکن آسٹریلیا میں کالے ہنس بھی پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ میں واقع تھیمز دریا پر پائے جانے والے کچھ ہنس ملکہ برطانیہ کی ذاتی ملکیت ہیں، ان کی چونچ پر ملکہ برطانیہ کے نام کی مہر بھی لگائی گئی ہے۔ وہ انہیں اپنے خاص مہمانوں کو تحفےمیں بھی دیتی ہیں۔

Raven پہاڑی کوّا

پہاڑی کوّا اپنی اقسام میں سب سے بڑا اور اس کا وزن عام کوّے کے مقابلے میں دُگناہ ہوتا ہے۔ اس کی نظر شکار کرنے والے پرندوں کی مانند تیز جب کہ دم نوکیلی ہوتی ہے۔ پہاڑی کوّے کا رنگ گہرا کالا ہوتا ہے۔ یہ گھنے جنگلوں سمیت صحرا میں بھی باآسانی گزارا کر لیتے ہیں۔ جنگلوں میں یہ اونچے درختوں پر جب کہ صحرا میں چٹانوں کے درمیان گھونسلا بناتے ہیں۔

Bran Swallow ابابیل

نیلے اور سُرخ رنگ کی اس چڑیا کا نام ابابیل ہے یہ کُھلی اور پُر فضا ماحول میں رہتی ہیں، اور اپنے گھونسلے عام طور سے کھیتوں اور ندی کے آس پاس بناتی ہیں۔ ان کی خوراک رینگنے اور اُڑنے والے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں۔ ان کی نسل کی افزائش بڑے پیمانے پر شمالی نصف کرہ میں ہوتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہ نقل مکانی کر کے جنوبی علاقہ جات کا رُخ کر لیتے ہیں۔

تازہ ترین