• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ کی پہاڑیوں میں ٹریل تھری، سیر اور ورزش ساتھ

Latest News
اسلام آباد......خود کوفٹ رکھنےکیلئے لوگ لاکھ جتن کرتےہیں لیکن اگر ورزش کےساتھ ہو ہلہ گلہ اورسیر بھی تو مزہ ہوجاتا ہے دوبالا۔

خود کوفٹ رکھنا ہے اوراس کیلئےکرنی ہے خوب بھاگ دوڑ،یہ ٹھان لی ہے اسلام آباد کے میڈکل کالج کے طلبہ نے اوررخ کیا مارگلہ کی پہاڑیوں میں ٹریل تھری کا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں کے حسین نظارے اورساتھ ہو دوستوں کا، سیر کے ساتھ ہوگئی ورزش بھی ۔ تقریباً 4سے 5کلومیٹر کا سفر 2گھنٹوں میں طے کر کےمیڈیکل اسٹوڈنٹس پیر سوہاوا کے قریب پہنچے۔

مستقبل کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ فٹنس کیلئےورزش سے اچھا کچھ اورنہیں،ناہموار راستوں پر ہائیکنگ تھی دشوار، لیکن باہمت طلبہ راستے کی ہر مشکل عبورکرتے اپنی منزل تک جاپہنچے۔
تازہ ترین