• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت کیلئے خدمات ،100 شخصیات میں ملالہ اور حامد میر بھی شامل

Latest News
نیو یارک......صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے آزادی صحافت کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی سو شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں ملالہ یوسف زئی کے علاوہ جیونیوز کے سینئر اینکرپرسن حامد میر کا نام شامل ہے۔ اس موقع پر ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں ان سو شخصیات کی تصاویر اور تذکرہ شامل کیا گیا ہے۔

کتاب کے سرورق پر نیلسن منڈیلا کی تصویر ہے جبکہ اہم شخصیات میں ونسٹن چرچل، لیخ ویلیسا، مارٹن لوتھر کنگ، چی گویرا، محمد یونس، میخائل گورباچوف، مدر ٹریسا، آنگ سان سوچی، ایڈورڈ اسنوڈن، جولین اسانج، یاسر عرفات، دلائی لاما، محمد علی کلے، ملالہ یوسف زئی اور حامد میر شامل ہیں۔
تازہ ترین