• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دور میں موبائل فون صرف سوشلائزنگ، گیم کھیلنے یا رابطے کیلئے ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں، جو ہم حاصل نہیں کرپاتے۔ اکثر خواتین تو اب موبائل کے بنا اس لیے بھی نہیں رہ پاتیں کیونکہ انہیں اپنے پسندیدہ ٹی وی ڈراموں، پروگرامز اور دیگر میوزک ویڈیوز کیلئے موبائل ایپس کا سہارا لینا پڑتاہے جبکہ بہت سی خواتین کھانا پکانے کی ترکیبوں اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے کچن چلانے کا کام لے لیتی ہیں۔ آج ہم خواتین کوچند مزید ایپس ڈائون لوڈ کرنے کا مشورہ دیں گے، جو ان کیلئے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔

Mint

یہ آپ کا ذاتی مالیاتی مشیر ہے، جو آپ کو مالیاتی طور پر منظم ہونے میں مد د کرتاہے۔ آپ کو اس ایپ سے اندازہ ہوتا رہے گا کہ آپ کاپیسہ کہاں خرچ ہورہاہے اور آپ اپنے ماہانہ بجٹ کو کیسے کنٹرول میں رکھ سکتی ہیں۔ آپ کسی مخصوص بچت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں یا یہ دیکھنا چاہتی ہیںکہ وہ کونسےماہانہ اخراجات ہیں، جو پوشیدہ یا معمولی ہیں لیکن مجموعی طور پر آپ کے بجٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے ماہانہ بجٹ کو منظم کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو مِنٹ ایپ آپ ہی کیلئے ہے۔

Flipboard

اگر آپ دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنا اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتی ہیں تو فلپ بورڈ ایپ آپ کو آپ کی مرضی کی خبریں لاکردے گی۔ بس آپ کو اپنی دلچسپی کا اظہار کرنا ہے ،پھر یہ ایپ اس کے مطابق ایک میگزین کو سامنے لے آئے گی۔ استعمال کرنے میں آسان اس ایپ سے نہ صرف آپ کو اپنی مرضی کی خبریں ملیںگی بلکہ آپ کے علم میں فیشن، اسٹائل اور سیلیبرٹیز وغیرہ جیسے موضوعات کےبارےمیں بیش بہا اضافہ ہوگا، جن میںآپ دلچسپی رکھتی ہیں۔

Practo

کوئی آپ کی صحت کا خیال رکھے نہ رکھے آپ کواپنی صحت کا خود خیال رکھنا ہے اور اگر اس کے لیے بھی وقت نہیں ہے تو پریکٹو ایپ آپ کی مدد کرے گی۔ یہ ایپ آپ کے ڈاکٹر زسے آپ کی اپائنٹمنٹس کو طے اور منظم کرتی ہے، آن لائن میڈیسن منگوانے کے کام آتی ہے اور آپ کے میڈیکل ریکارڈ تک آپ کی رسائی کو آسان بناتی ہے۔ اب آپ یہ بہانہ نہیں کرسکتیں کہ میں اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جانا بھول گئی۔

GoodGuide

شاپنگ کیلئے ٹائم ملے نہ ملے، آپ کو گروسری کی خریدار ی تو کرنی ہی پڑتی ہے، ورنہ گھر کیسے چلے گا۔ گروسری کے آئٹمزکے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا گُڈ گائڈ کا کام ہے۔ ڈیوڈرنٹ سے لے کر ڈائپر کریم تک، سب کی تفصیل اس ایپ پر موجود ہے۔ آپ گروسری اسٹورجانے سےقبل اپنے یا گھر کیلئے بہترین پروڈکٹس کا انتخاب اس ایپ کے ذریعے کر سکتی ہیں۔

Wunderlist

یہ ایپ آپ کی بہت اچھی دوست بلکہ پرسنل سیکریٹری ہے ۔ آپ اپنے روزمرہ کیے جانے والے کاموں کو منظم کرسکتی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی بلکہ اپنے گھر کےدیگر افراد کی زندگی کو بھی منظم کرسکتی ہیں۔ امید ہے کہ یہ ایپ استعمال کرتےہوئے آپ کی یا گھر کے کسی بھی فرد کی کوئی ڈیڈ لائن متاثر نہیں ہوگی۔

Daulingo

یہ نئی زبان سیکھنے کی ایپ ہے۔ کینڈی کرش پر ٹائم ضائع کرنے سے بہتر ہےکہ کچھ نیا سیکھ لیا جائے۔ یہ مفت، استعمال میں آسان اور کھیل ہی کھیل میں سِکھانے والی ایپ ہے۔ جرمن یا کوئی بھی نئی زبان سیکھنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہےا ور آ پ اپنے بچوں کو بھی نئی زبان سیکھنے کے مشغلے میںشامل کر سکتی ہیں۔

Google Photos

خواتین کے ہاتھ میں موبائل ہو تو وہ سیلفیاںاور تصویریں کھنچتی رہتی ہیں یا پھر و اٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتی رہتی ہیں، اس کے نتیجے میں موبائل فون کی میموری بھرتی چلی جاتی ہے۔ لیکن جب کسی اہم موقع پر تصویر لینے کا وقت آتا ہے تو جگہ نہ ہونے کے باعث وہ قیمتی لمحہ ضائع ہونے کا امکان ہوتاہے۔ گوگل فوٹوز ایپ آپ کے فون سے لی گئی فوٹو کو ’گوگل فوٹوز‘ پر محفوظ کردے گی اور ایک جیسی فوٹوز (Duplicate) کو ڈیلیٹ کردے گی۔ اس طرح فون کی میموری اور میموری کارڈ فُل نہیں ہوگا۔

Headspace

ہیڈ اسپیس ایپ آپ کے لیے مراقبہ کو آسان بنا دیتی ہے۔ یہ تو آپ جانتی ہی ہیں کہ مراقبہ آپ کے لیے ذہنی سکون اور ڈپریشن سے نجات کا باعث ہوتاہے لیکن شاید بہت سی خواتین اس کا طریقہ نہیں جانتیں۔ یہ ایپ آپ کو ٹیوٹوریلزاور ویڈیوز کے ذریعے مراقبہ کرنے کا آسان طریقہ بتاتی ہے۔ 

تازہ ترین