• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم سے فراہمی آب کیلئے ہیوی پمپس لگانے کا فیصلہ

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ نے حب ڈیم سے منسلک علاقوں اورنگی، بلدیہ ، سائٹ وغیرہ کو ناغہ سسٹم کے تحت مسلسل 101 گھنٹے اور اس کے بعد نارتھ کراچی ، نیوکراچی ، بفرزون کو72 گھنٹے لگاتارپانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مینجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ مصباح الدین فریدنے جمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حب ڈیم خشک ہونے کے بعد سپلائی کے نئے فارمولے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے دریائے سندھ سے آنے والا پانی نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے حب ریزروائرتک پہنچایاجارہا ہے اور اس کی مقدار 70 سے 80 ایم جی ڈی ہے جبکہ شہر بھر میں ناغہ سسٹم پر عمل شروع کر دیا گیاہے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ناغہ سسٹم کو مزید موشر بنایاجائے گا جبکہ واٹربورڈ کے ایکئسن لیول تک کے افسران کو رات اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، شہر میں دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کی پوری کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حب ڈیم میں 6 ماہ کا ذخیرہ موجود ہے اسے ہیوی پمپ لگاکر شہر کو سپلائی کرنے کے لیئے کمپنی کنسلٹنسی کا کام ایک دو روزمیں مکمل کر لے گی ایم ڈی نے کہاکہ شہر میں پانی کی صورتحال کوقابورکھنے کے لیے وزیربلدیات کی ہدایت پر دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے بڑے پمپنگ اسٹیشنوں دھابیجی ، گھارو، پپری ، این ای کے اور حب پمپنگ اسٹیشن کی بحا لی کے لیے حکومت فنڈ فوری فراہم کررہی ہے
تازہ ترین