• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی ماہرین کے مطابق پانی کی آوازاور مٹی کی خوشبو دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کی آرائش ہو یا تعمیر واٹر فیچر آئیڈیازنے خاصی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ اس ٹرینڈ کی بدولت گھر میں دوران تعمیر ہی آبشار یا پھر کسی پانی گراتی ہوئی دیوار کی تعمیر کروائی جاتی ہے۔ یہ دیوار نہ صرف آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ گھر کی قدرومنزلت اور خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ آج ذکر کرتے ہیں ان واٹر فیچرز کا، جو گھر میں بطور آرائش بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

3Dفرش

3D فرش ڈیزائن کروانا ایک نیا ٹرینڈ ہے، جوروایتی فرش کی آرائش و ہم آہنگی کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی کا حسین سنگم ہے۔ اگر آپ 3D فرش کے لیے واٹر فیچر آئیڈیازلگوانے کا سوچ رہے ہیں تو اس کی تنصیب اور ڈیزائن کچھ مشکل نہیں۔ لیکن 3Dفرش کے انتخاب میں خاصی احتیاظ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لیونگ روم میں واٹر فیچر آئیڈیاز

لیونگ روم باغ کے بعد وہ اہم جگہ ہے،جہاں واٹر فیچرز خوبصورت اضافہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ گھڑوں سے گرتے پانی کا ٹرینڈ تو عام ہے، تو پھر کیوں نہ آپ لیونگ روم میں واٹر فیچرزکے مزید نئے آئیڈیاز کے متعلق سوچیں۔

لان میں آبشار

گھر میں موجود آبشار یا فوارے کسی بھی جگہ کا حسن دوبالا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آبشار کے لیے لان سب سے بہترین جگہ ہے۔ لان میں موجود آبشارگھر میں آنے والے مہمانوں پر آپ کے جمالیاتی ذوق کا خوبصورت تاثر بھی چھوڑتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو تھوڑی سی محنت سے اپنے باغیچہ یا ان ڈور پلانٹس کے درمیان اسے بنوا کر اپنے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں مارکیٹ میں خوبصورت اور دلفریب واٹر فاؤنٹین بھی دستیاب ہیں، جو باغ میں کسی بھی جگہ نصب کرکے اس جگہ کی دلکشی بڑھاسکتے ہیں۔

مرکزی دیوار اور آبشار

لیونگ روم کی مرکزی دیوار کو واٹر فیچر سے سجایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے مرکزی دیوار میں پتھروں سے سجاوٹ کرکے، مارکیٹ میں دستیاب چھوٹی مصنوعی آبشار لگادیں۔ اس کے علاوہ اُوپر کی جانب ہینگنگ پلانٹس کا اضافہ کردیں۔ آپ کا لیونگ روم انتہائی خوشگوار ماحول ترتیب دے گا۔

مارکیٹ میں دستیاب فوارے

بطور ڈیکوریشن پیسز دیوار میں لگانے کے لیے مصنوعی فوارے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ یہ ڈیکوریشن پیسز پینل کی صورت میں موجودہوتےہیں، جنہیں دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان میں سے پانی گررہا ہو۔

٭کمرے کے لیے پلاسٹک کے فوراے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں۔

٭ کنکریٹ کا فوارہ، جس میں آدھی دیوار ہوتی ہے، اسے آپ اپنے گھر کے باغ کےمرکز میںبناسکتے ہیں اور موٹر کی مدد سے پانی کو اپنے انتخاب کے مطابق ہوا میں اچھال سکتےہیں۔ ایسے کرنے سے آپ اپنے باغ میں اپنی پسند کے مطابق قدرتی خوبصورتی حاصل کر سکیں گے۔

٭آپ کے اپنے بیڈروم کے لیے ٹیبل ٹاپ فوارہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اپنی خواب گاہ میں دلکش نظارہ اور دل کو سکون دینے والی پانی کی فطری آواز، ایک ساتھ چاہتے ہیں تو پلاٹنر کے ساتھ ٹیبل ٹاپ فوارہ آپ ہی کے لیے ہے۔

٭پانی کو پیتل کے رنگ کے چار پیالوں سے لکڑی کے اسٹینڈ پر تالاب نما بیسن میں گرائیں۔ پانی گرنے کی آواز اور اس آبشار کی خوبصورتی مسحور کن معلوم ہوگی۔

وال پیپر

دیواروں کی آرائش کے لئے وال پیپرز کا استعمال نئی چیز نہیں۔ یہ رجحان خاصے عرصے سے مقبول ہے۔ دیواروں کی آرائش ایک اچھوتا احساس ہے، جس کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔ آپ واٹر فیچر وال پیپر بھی لگواسکتے ہیں، جن کی مدد سے کمرے کے ماحول کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ وال پیپرز میں ایک حفاظتی تہہ ہوتی ہے، جو دیوار وں کو نہ صرف نمی سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ انھیں واٹر پروف بھی بناتی ہے۔ اگر وال پیپرز پر کوئی داغ یا دھبہ لگ جائے تو بھی آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ وال پیپرزچونکہ چمک دار ہوتے ہیں، اس لیے کمرے کی کسی ایک دیوار پر بھی ان کا استعمال کیا جائے، تو یہ کمرے کی خوبصورتی کو دو چند کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین