• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ہیرواکشے کمار کی نئی فلم’رستم‘کی پہلی جھلک منظر عام پر

Latest News
ممبئی ...... اکشے کمار اپنی نئی بالی ووڈ فلم’رستم‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں ، فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ نیوی آفیسرکے لباس میں ملبوس کسی گہری سوچ میں محو نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گرد گھومتی ہے جس کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے۔فلم رواں سال12اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین