• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں ایشین فلم فیسٹول شروع ، ’ملالہ‘ کی نمائش

Latest News
جدہ...شاہد نعیم...سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نویں ایشین فلم فیسٹیول کا آغازآج سے ہوگیا ۔ فیسٹیول میں جاپانی فیچر فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہاگلے روز پاکستانی فیچر فلم ـ’ملالہ‘دکھائی جائے گی۔

یہ بات قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے ’جنگ‘ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کا اچھا موقع ہے۔

آئندہ دنوں میں ایشین فیچر فلموں میں بالترتیب کوریا،چین،سری لنکا،انڈیا،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ،ملائیشیا اور انڈونیشیا کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔فیسٹیول کے آخری روز ایشین فوڈ فیسٹول ببھی منعقد ہوگا۔

تازہ ترین