• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل غیرقانونی قرار

Latest News
اسلام آباد......اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس اپیلوں کے لیےقائم ایپلیٹ ٹریبونل غیرقانونی قراردےدیا۔عدالتی فیصلے میں چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کےچیئرمین اورممبرزکی تقرری چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیرکی گئی،عدالت نے وفاقی حکومت کو چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکی تقرری کاعمل شروع کرنےکاحکم دیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس اطہرمن اللہ نے 22صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تازہ ترین