• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک اور لیسکو کا میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

Latest News
کراچی /لاہور......کے الیکٹر ک اور لیسکو نے شائقین کرکٹ کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ آج پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ،ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران شہر کے کسی حصے میں معمول کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

ادھر لیسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھی پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،لا شہری میچ بھرپور انداز سے انجوائے کرسکیں گے ۔
تازہ ترین