• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر آباد کراچی میں نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش

Latest News
کراچی........کراچی کے علاقے جہانگیرآباد میں گزشتہ روز نالے میں گرنے والے بچے کو اب تک تلاش نہیں کیا جاسکا، پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے بھی تلاش کے کام میں حصہ لیا۔

پاک کالونی جہانگیر آباد میں نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بحریہ کے غوطہ خور بھی بچے کی تلاش میں مصرورف رہے تاہم نالے میں کچرے کے باعث بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔

جہانگیر آباد میں گزشتہ روز 2 بھائی گندے نالے میں گر گئے تھے ۔ علاقے کے لوگوں نے 7 سال کے باسط علی کو نکال لیا تھا لیکن 5 سال کا حنان ابھی تک نہیں مل سکا۔
تازہ ترین