• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این جی اوز کے فنڈنگز ذرائع جاننا ضروری ہے،بلیغ الرحمان

Latest News
اسلام آباد...... وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ این جی اوز کی فنڈنگز کے ذرائع جاننا ضروری ہے، ایبٹ آباد کمیشن نے بھی غیر ملکی این جی اوز کو مانیٹر کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

سینیٹ میں این جی اوز کے نئے ضابطہ اخلاق کی مجوزہ پالیسی پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائےداخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی فنڈنگز کے ذرائع جاننا ضروری ہے،مجوزہ بل وزارت قانون کو بھجوایا گیا ہے۔

ایک تحریک پر بحث کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد کےگھروں میںکمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی ، ان کا کہنا تھا کہ اس سے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں ۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی تھیں ، آپریشن جاری رہے گا۔سینیٹ نے سانحہ چارسدہ کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی متفقہ قرار داد منظور کر لی ، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تازہ ترین