• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر کی بازیابی پر ملالہ فیملی کی مبارکباد

لندن(جنگ نیوز) ملالہ یوسفزئی اور فیملی نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر تاثیر فیملی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے پاکستان کے لا انفورسمنٹ کے سیکورٹی اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملالہ کی والدہ طورپاکئی نے کہا کہ تاثیر فیملی نے خاصی مشکلات برداشت کیں اور اب وہ خوشیوں کے مستحق ہیں۔ ایک ماں کی حیثیت سے میں تاثیر کی والدہ کے کرب سے آگاہ ہوں میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کے لئے بھی دعا گو ہوں، ضیاء الدین نے کہا کہ یہ پاکستان اور پاکستان کی لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے لئے بڑا دن ہے اور وہ اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔
تازہ ترین