• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے قبل از وقت پراپرٹی کا قبضہ دینے کی روایت برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن کی جانب سے قبل از وقت پراپرٹی کا قبضہ دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےبحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی مختلف مرحلوں میں مختلف پروجیکٹس کے قبضے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز رہائشی پلاٹس کا پہلا قبضہ مسز نائلہ اویس کو دے دیاگیاجو 250اسکوائر یار ڈ کے پلاٹ پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن نے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا۔ تقریب کے موقع پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے والی مسز نائلہ اویس نے بتایا کہ دو سال کے مختصر عرصہ میں پروجیکٹ کی ڈیلوری اور اس قدر ڈیولپمنٹ دیکھ کر وہ نہایت خوش ہیں، بحریہ ٹاؤن نے نہ صرف ملکی کسٹمرز بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے ہیں اور وہ جلد از جلد یہاں اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو ساؤتھ ، زین ملک نے کہا کہ کسٹمرز کا بھرپور اعتماد اور ہمارے پرویکٹس کی قبل از وقت ڈیلوری ہی ہماری شناخت اور ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تازہ ترین