• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع افتتاحی میچ ٹیلیکام گرین کے نام

کراچی (جنگ نیوز) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ افتتاح اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور قائم مقام رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین نے کیا ۔ پہلا میچ ’ٹیلی کام وائٹ‘ اور ’ٹیلی کام گرین‘ کے درمیان کھیلا گیا۔ گرین نے 6وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے ۔ فرقان بن نظام نے 38رنز اسکور کیے۔ وائٹ کی ٹیم مقررہ 20اووز میں 9؍ وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کامیاب ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
تازہ ترین