• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
کے سی سی کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی، محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے

پاکستان میں اس وقت کھیل کا شعبہ زوال کا شکار ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آنے کے بعد کھیلوں سے تعلق رکھنے والے خوش تھے کہ نئی حکومت کے دور میں کھیلوں میں بہتری آئے گی، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی اچھی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے، کھلاڑیوں کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، اداروں میں ٹیموں کی بندش سے کھلاڑی پریشان ہیں، پچھلے ہفتے ملک کے سابق نامور لیجنڈ جاوید میاں داد، جہانگیر خان، اصلاح الدین اور سلیم جعفر پھٹ پڑے ان کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کو بے روزگار سے بچایا جائے، سابق قومی کر کٹ کپتان رمیز راجہ کا موقف اس بارے میں مختلف نظر آیا٭ پاکستان ہاکی میں صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے، پی ایچ ایف اور سابق ہاکی اولمپئنز کے درمیان جاری جنگ کا منتخب اداروں کی قائمہ کمیٹی نے بھی لے لیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ جلد قومی ہاکی کے حوالے سے قوم کو اچھی خبر ملے گی٭

قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
کے جی اے جیم خانہ میں کراٹے مقابلے کے اختتام پر سہیل بیگ نوری ایڈوکیٹ اور گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کے ساتھ لیا گیا گروپ

چوتھے محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی ایم سی گرائونڈ پر شروع ہوگیا، افتتاحی میچ میں دہلی سٹی جیمخانہ نے کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ جن لوگوں نے کرکٹ کی خدمت کی ہے ا ن کو یاد رکھنا چا ہئے ، کھلاڑی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کے لئے محنت کریں، جمیل احمد نے کہا کہ محمد علی بھائی کی کرکٹ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی، دہلی سٹی جیم خانہ کے سیکریٹری شعیب الرحمٰن نے کہا کہ زون دو میں جو کرکٹ کا انعقاد کرے گاہم اُس کے ساتھ ہیں ، تقریب میں محمد توصیف صدیقی، شہزاد عالم، محمد یامین، سید شاہد علی، ریحان صدیقی، جمال ناصر، محمد نظام، شعیب الرحمٰن، امجد علی، ڈاکٹر عارف حفیظ، شاہد نواب اور دیگربھی شریک تھے

قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
بہادر علی باسکٹ بال کے اختتام پر مہمان خصوصی عرفان بہادر انعامات تقسیم کرتے ہوئے، ساتھ میں محفوظ الحق اور غلام محمد خان بھی نمایاں ہیں

٭ لیکولی کلب نے پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹور نامنٹ جیت لیا ،فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح کلب کی جانب سے ارحم لطیف 27،عمیر پاشا 21اور جعفر رحمت اللہ نے11جبکہ رنر اپ کی جانب سے نوید خان 18،عمیر خان 12اور ماویہ علی نے 8پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے فائنل میں میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفری سید مصنف حسین شاہ ،ممتاز احمد اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمال لکھوانی اور راحیل خان تھے ۔ارحم لطیف کو ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی اور خضر منیر کو بہترین ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا فائنل کے اختتام پر بہادر علی شہید کےصاحبزادے ایس ایس پی سید عرفان بہادر علی نے فاتح ،رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر کموڈور ثاقب ،کھیلوں کی معروف سرپرست بیگم اسماء محمد علی شاہ ،شاہدہ پروین کیانی ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ، اعظم حیات، حاجی محمود قریشی، امجد علی خان، محمد سلیم خمیسانی ، عظمت اللہ خان ، محمد ارشد ،قومی سلیکٹر عبدالناصر ،ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے

قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
قومی رسہ کشی ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی جمیل احمد رانا، فاتح ٹیم واپڈا کو ٹرافی دیتے ہوئے

٭پاکستان رسہ کشی فیڈریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت قومی ایونٹ کا انعقاد کر کے نئی مثال قائم کردی،کراچی میں پاکستان واپدا کی کامیابی پر ختم ہونے والے قومی ایونٹ میںفیڈریشن اور میزبان سندھ ایسوسی ایشن نے حکومت اور کسی اسپانسر کی مدد کے بغیر کراچی آنے والی ٹیموں کو رہائش کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات بھی ادا کئے۔ ان کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے اپنی جیب سے تمام اخراجات برداشت کئے، مقابلوں کے اختتام پر پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے سیکریٹری جمیل احمد رانا نے انعامات تقسیم کئے، اور اعلان کیا کہ 2020 میں ہونے والی چیمپئن شپ لاہور میں پاکستان واپڈا کی میزبانی میں ہوگی ٭ پاکستان واپڈانے لاہور میں کھیلی گئی قومی والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میںپاکستان آرمی کو سخت مقابلے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
خواتین سافٹ بال کی افتتاحی تقریب میں شریک کپتانوں کا تہمینہ آ صف کے ساتھ گروپ

٭الجبل فائٹرز نے فائنل میں عاصم ٹائیگرز کو ہراکرآر پی ایل سیزن ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کے فیصلہ کن معرے میں عاصم ٹائیگرز کے 74 رنز کا ہدف الجبل فائٹرز نے اوپنر فراز خان کے 54رنز کی بدولت 1 وکٹ پر حاصل کرلیا، فراز خان کو میچ آف دی میچ اور محمد سہیل کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی کھلاڑی بے روزگاری سے پریشان
کر کٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نور ابریجو کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

فاتح ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعامی رقم کے ساتھ ساتھ خوبصورت ٹرافی دی گئی جب کہ الجبل فائٹرز کے اونر نے ٹیم کی کامیابی پر 2 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی نور ابریجو نے انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین