• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(محفوظ ہیں سب یادیں اور یاد ہیں سب باتیں)

ترتیب و تدوین:امر شاہد

صفحات : 432قیمت: درج نہیں

ناشر: بُک کارنر، جہلم، پاکستان

مختار مسعود کی تحریرو اسلوب سے لطف اندوز ہونے کے لیے خاص علمی ذوق رکھنا لازم ہے۔ وہ اپنی روشن فکر، گہرے مطالعے اور وسیع تجربے کی بنیاد پر مخاطب اور پڑھنے والوں کو نئی منزلوں، اچھوتی حقیقتوں سے روشناس کرواتے ہیں۔ تخّیل کی بُلند پروازی، علوم کے فکری اور فنی لوازمات سے آگاہی، نازک خیالی، نکتہ سنجی، پیرایۂ اظہار اور زبان دانی ان کی تحریروں میں نمایاں نظر آتےہیں۔ زیر ِنظر کتاب میں مختار مسعود کی یادوں اور باتوں کو کچھ اُن پر لکھے گئے مضامین اور خود ان کی نگارشات کے تناظر میں دیکھا گیا ہے،جو قابلِ تحسین کوشش ہے۔یہ مضامین اُن مصنفین کے ہیں، جنہوں نے مختار مسعود کو نزدیک و دُور سے دیکھا۔ اس کے علاوہ اس میں مختار مسعود کی تینوں کتابوں ’’آوازِ دوست‘‘،’’سفرِ نصیب‘‘ اور’’لوحِ ایام‘‘ کے مختلف اقتباسات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب کی طباعت معیاری ہے۔ نیز، اسے مختار مسعود کی زندگی کے مختلف ادوار کی تصاویرسے بھی مزیّن کیا گیا۔

تازہ ترین