• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

بیرون ملک مقیم پاکستانی صدقۃ الفطر کس مقدارسے ادا کریں…؟

سوال:۔ مجھ سمیت بہت سارے پاکستانی یہاں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہم اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا فطرانہ یہاں کے حساب سے ادا کریں یا پاکستان میں جو مقدار ہے، اس کے حساب سے اداکریں؟(حمزہ ۔دمام،سعودی عرب)

جواب:۔ صدقۃ الفطر کی مقدار گندم کے حساب سےپونے دو کلو گندم ہے،چاہےکہیں بھی ادا کریں ۔ اگر قیمت ادا کرنی ہے تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے،وہاں کا اعتبار ہوگا، لہٰذا اگر کوئی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور عید الفطر وہیں کرے گا تو اس پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقۃ الفطر سعودی عرب کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا، خواہ وہ یہ قیمت سعودی عرب میں ادا کریں یا اس کی اجازت سے پاکستان میں ادا کی جائے۔

تازہ ترین