• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈومیسٹک پروازوں کیلئے ایروناٹیکل چارجز ختم‘‘

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ایروناٹیکل چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈومیسٹک آپریشنز پر ایروناٹیکل چارجز نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ختم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک آپریشنز پر چارجز ختم کرنے سے ملکی ائیر لائنز کوسپورٹ ملے گی اور ایوی ایشن سیکٹربھی ترقی کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چارجز ختم کرنے سے ڈومیسٹک فلائٹس کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی اور ڈومیسٹک مسافروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین