• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پرمذاکرات اور دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اس سے قبل جواد ظریف نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں فریقین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران میں فیصلوں اور عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین