• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمرایوب خان نے اہم اعلانات کردیے اور کہا ہے کہ ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ 490ارب روپے کے بقایاجات ورثے میں ملے ہیں،بجلی چوری اور بقایاجات کی مد میں آئندہ سال تک 300ارب روپے وصول کریں گے، جو بھی بجلی بل نہیں دے گا اس کا کنکشن کٹے گا۔


انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 10 ہزار بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

عمرایوب نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے آٹو میٹر انفرا سسٹم لگ رہے ہیں، چھوٹے بجلی صارفین کے لیے نہ پہلے بجلی مہنگی کی نہ آئندہ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو سابق حکومت نہ کر پائی وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا، سحر اور افطار میں ملک بھر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، جون 2020ء تک گردشی قرضے کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

تازہ ترین