• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس دانوں نے آسٹریلیا کے ایک مقام پر انوکھی پھپھوندی (فنگس ) دریافت کی ہے ،یہ پرتھ شہر سے 130 کلومیٹر دور بورڈ نگٹن کے ایک گائوں کی مٹی میں گلابی رنگت میں پائی گئی ہےیہ پھپھوندی سونے کے ذرات کو گھلا کر ایک جگہ جمع کرتی رہتی ہے ۔آسٹریلیا کا مشہو ر ادارہ اے سی ایس آئی آر او سےو ابستہ ارضی خر دحیاتیات( جیو مائیکرو بایو لوجی ) کے ماہرین نے اس شہرکی مٹی کا بھر پور جائزہ لیا۔سائنس دان ڈاکٹر سنگ بوہو نے معلوم کیا کہ اس فنگس سے سپر آکسائیڈ نامی کیمیکل خارج ہوتا ہے،جس میں سونا گھل جاتا ہے۔ اگلے مر حلے میں فنگس پگھلے ہوئے سونے میں ایک اور کیمیکل ملاتا ہے،جس کے سبب سونا دوبارہ ٹھوس ہوجاتا ہے اور فنگس کی سطح پر اس کے باریک ذرات اُبھرآتے ہیں۔ اُمید ہے کہ اس سے کا ن کن کمپنیاں بھی فائدہ اُٹھا سکیں گی۔ یہ فنگس اتنی چھوٹی ہے کہ انسانی آنکھ سے اس کو دیکھنا بھی ممکن نہیں، اسی لیے ماہرین اس کو دیکھنے کے لیے ایک نیا نظام تیار کررہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین