• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 10 سے زائد مقامات پر پولیو وائرس کی تشخیص

کراچی کے 10 سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق کراچی کے جن علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں صدر، گڈاپ، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، لیاقت آباد، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، جبکہ شہر میں رواں سال 2 پولیو کے کیسز پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2 ماہ میں گڈاپ کے مختلف مقامات سے 6، گلشن اقبال سے سیوریج کے 4 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس سامنے آیا ہے۔

صدر، لانڈھی اور اورنگی ٹاؤن کے دو، دو مقامات سے پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، بلدیہ ٹاؤن، کورنگی، لیاقت آباد اور سائٹ کے علاقے کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 سامنے آیا ہے، پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 ہی بچوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

تازہ ترین