• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر، کنویں میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع لوئر دیر میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں سرسخاونو میں اکرام نامی شخص اپنے کنویں کی صفائی کررہا تھا،اس کے قریبی رشتہ دار عبدالقہار، شیر بہادر اور رضوان بھی اس کے ساتھ تھے۔

صفائی کے دوران کنویں کے اندر اکرام کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد تینوں رشتہ دار اسے نکالنے کے لیے کنویں کے اندر گئے تو سب کی حالت غیر ہو گئی۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔

تازہ ترین