• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں پاکستانی خواتین کے زیراہتمام عید بازار

پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل میں پاکستانی نژاد خواتین کے زیر اہتمام عید بازار سجایا گیا ہے، جس میں مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔


محترمہ آصفہ ہاشمی اور ناصرہ خان کے زیر اہتمام مقامی ہال میں لگائے گئے بازار میں پاکستانی کھانوں اور مشروبات کے علاوہ فینسی کپڑوں کے اسٹال خصوصی طور پر مہندی، چوڑیوں کے اسٹال سجائے گئے ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر محترمہ آصفہ ہاشمی، ناصرہ خان، ناصرہ فاروقی اور دیگر نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ یہاں مقیم پاکستانیوں کو ملک کی یاد دلائیں اور یہاں آباد دیگر کمیونٹی کو پاکستان کا کلچر اور منصوعات متعارف کرائیں۔

خواتین بڑی تعداد میں بازار کا رخ کررہی ہیں، بازار دو روز جاری رہے گا۔

تازہ ترین