• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ہاکی کے معاملات حل ہونے کا امکان
 آل کراچی عبد الرحیم بلوچ فٹبال ٹور نامنٹ کے اختتام پر ڈی ایم سی سائوتھ کے چیئر مین ملک محمد فیاض اعوان فاتح کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تنازع کو حل کرنے کے لئے ایڈہاکی کمیٹی قائم کردی ہے جو عید کے بعد ایک ہفتے کراچی میں دونوں گروپوں سے ملنے کے بعد اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو پیش کرے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی دو باڈیز کی موجودگی سے نقصان ہورہا تھا۔پی ایچ ایف نے 4 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ آصف ناز جبکہ اجمل خان لودھی، دانش کلیم، امجد ستی ممبران میں شامل ہیں۔۔ واضح رہے کہ دو مختلف گروپ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے دعوے دار تھے ۔ دونوں گروپوں کا تنازع حل ہونے تک پی ایچ ایف نے معاملات سنبھال لئے ہیں، اس بات کا امکان ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے از سر نو انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ کوئی بھی فریق عدالت میں نہ جاسکے، دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر( ر )خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین میں ترمیم و سفارشات مرتب کرنے کیلئے محمد سعید خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جس میں سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان بھی شامل ہیں۔نیشنل ہاکی کلب کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی پہلی چوہدری اشرف میموریل سکس اے سائیڈ رمضان لیگ کراچی گرین نے یلو کو شکست دے کر جیت لی، مہمان خصوصی کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اسپورٹس خرّم عارف رضوی نےانعامات تقسیم کئے۔ لیگ کا انعقاد عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا ، اس موقع پر سابق ہاکی اولمپئنز دانش کلیم، عرفان سنیئر، کامران اشرف مبشر مختار، طلعت محمود، اخلاق احمد اور دیگر بھی موجود تھے، ایونٹ میںکی چار ٹیموں ٹیم گرین، ٹیم یلو، ٹیم ریڈ اور ٹیم بلیو نے حصہ لیا،فائنل میںگرین کی جانب سے عاصم عباسی نے 4، وہاب مزاری نے 3، سلمان وہاب نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ یلو کے علی اقبال، غلام علی، عبدلمُعید، آلِ حسن اور سوحیل زیدی نے ایک ایک گول بنائے۔ امپائرنگ کے فرائض فرحان رضا اور محمّد عمران نے ادا کئے۔

کراچی ہاکی کے معاملات حل ہونے کا امکان
سابق ہاکی اولمپئن گول کیپر قمر ضیاء کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر سابق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ ، میزبان اور دیگر کا گروپ

اے او کلینک نے فائنل میں قاسمی کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا، قاسمی سی سی کے 96 رنز کے جواب میں فاتح الیون نے ہدف 5 وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا، فاسٹ بولر محمد موسی اور ناصر نواز کو مشترکہ مین آف دی فائنل قرار دیا گیا جبکہ قاسمی سی سی کے کامران غلام ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کھلاڑیوں کو موٹر سائیکل انعام میں دی گئیں جبکہ فاتح ٹیم کے کپتان شہباز جاوید کو وننگ ٹرافی اور پانچ لاکھ کیش ایوارڈ دیا گیا، رنر اپ ٹیم قاسمی جیم خانہ کے کپتان عابد قاسمی نے رنراپ ٹرافی اور ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کی، گراونڈ اسٹاف کو پندرہ ہزار فی کس انعام دیا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسمعیل تھے ان کے ہمراہ ایم پی اے سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، مسز اسما علی شاہ، اور ایم پی اے سندھ ریاض حیدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا کہ مجھ خوشی ہے کہ کراچی کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں ہیں، کھیلوں کے حوالے سے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔تیسراکمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 15سے 24جون تک آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کے منتظم غلام محمد خان نے ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10جون تک اپنی شرکت کی تصدیق ٹورنامنٹ سیکریڑی طارق حسین سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کرادیں ،ٹورنامنٹ کے ڈراز 12جون کو 8بجے شب آرام باسکٹ بال کورٹ کراچی پر نکالے جائیں گے ۔چیئرمین ڈی ایم سی ساوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کے فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا کھیل ہے پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے لیاری کے عوام کو جلدہی مصنوعی گراس والے فٹبال اسٹیڈیم تیارکرکے دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے فوٹولین لیاری میں عثمانیہ اسٹار فٹبال کلب کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے منعقدہ دوسرے آل کراچی بابائے لیاری عبدالرحیم بلوچ یادگاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایف اے ساؤتھ کے صدر ناصرکریم بلوچ، یوسی 13 کے چیئرمین عبدالستار بلوچ، سماجی رہنما دوست محمددانش، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اور سابق ٹاؤن نائب ناظم لیاری عبداللہ بلوچ، آرگنائزنگ سیکریٹری ستار بروہی اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔سابق ہاکی اولمپئن قمر ضیاء کے گھر پر ختم قرآن کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کھیلوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں فلائنگ ہارس سمیع اللہ، رشید الحسن، ناصر علی، محمد علی خان،کے ایچ اے کے عہدے دار ڈاکٹر عبد الماجد کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کی شخصیات بھی موجود تھیں، ختم قرآن کے بعد ملک کی سلامتی ، خوش حالی ، ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین