• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شاپنگ مال، پشاور کی کباڑہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی کے ایک شاپنگ مال جبکہ پشاور کی کباڑہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم ایک شاپنگ مال کی دکانوں میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ مذکورہ شاپنگ سینٹر پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونےوالے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ادھر پشاور کے علاقے جندر گلی نوتھیہ بازار میں واقع کباڑ مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ نے کباڑی مارکیٹ سے متصل مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کا عملہ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین