جاپان کی 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جدید ترین بلٹ ٹرین نے اپنا تجرباتی سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔
اس ٹرین میں 1320 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔
جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین 2020 میں اولمپک مقابلے سے قبل باقاعدہ طور پر مسافروں کولے جانے کا عمل شروع کردے گی۔
ٹرین کا نام توکائیدو شنکانسین ہے اور فی الحال اس کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔
تجرباتی سفر کے دوران ٹرین کی رفتار 360 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ گئی تھی۔