• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب میں سائیکلون سے بھارت میں بارشوں کا امکان

بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون سے بھارتی ساحلی علاقوں میں اگلے دو دنوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔


نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز معمول سے زائد درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج پارہ47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں مٹی، گرج چمک کے طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ اگلے دو دنوں میں سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، جس کے باعث کیرالہ سمیت بھارت کی ساحلی ریاستوں میں بارشیں ہوں گی۔

تازہ ترین