• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی جمہوری حکومت کہلانے کا دعویدار ملک بھارت میں توہم پرستی کی ایک اور نئی مثال سامنے آگئی ہے۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناتکا کے شہر Udupi میں گزشتہ روز خشک سالی سے چھٹکارا پانے کیلئے مینڈکوں کی شادی کروادی گئی۔


شادی کی اس تقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر جہاں مینڈک دلہے کو خوب سجایا گیا وہیں اس کی دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔

واضح رہے بھارت میں ان دنوں خشک سالی کی وجہ سے کسان فصل کی کاشت کیلئے کافی پریشان ہیں۔

تازہ ترین