• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اٹلی کے مرد اور خاتون فٹ بال کوچ کی نوعمر کھلاڑیوں کو تربیت

پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور کی مقبولیت میں اضافے کیلئے اٹلی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتو کوچز نے ڈی ایچ اے راحت اسٹیڈیم پر مختلف اسکولوں کے 10 تا 18 سال کی عمر کے اسٹورنٹس کو تربیتی کمیپ کے دوران بھرپور ٹریننگ دی۔ لیژر لیگز نے اٹلی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل مین کوچ میر کو اور وومین کوچ فیڈریکا کو نوعمر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے مدعو کیا۔ دونوں کوچز نے ڈی ایچ اے راحت اسٹیڈیم پر 100 سے زائد بچوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فٹ بال کھیل کے بنیادی اسرار و رموز سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنی کارکردگی سے کوچز کو متاثر کیا۔ اٹالین مین اور ویمن کوچز نے تربیتی کیمپ میں شریک بچوں کے متعلق کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا قدرتی ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہیں عمدہ کوچنگ اور فزیکل فٹنس کی ضرورت ہے جو تربیت یافتہ کوچز کے ذریعے انہیں فراہم کی جائے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ دنیا کی ماڈرن فٹ بال میں اپنا مقام نہ بنا سکیں۔ پروفیشنل کوچز نے تربیتی کیمپ میں شریک چند بچوں کو غیرمعمولی صلاحیتوں کا حامل قرار دیتے ہوئے انہیں حقیقی فٹ بالر قرار دیا جو بہت جلد سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی فٹ بال کی ترقی اور اس کے ملک میں پھیلائو کیلئے اپنی خدمات انجام دینے والی لیژر لیگز کے متعلق پروفیشنلز کوچز کا کہنا تھاکہ یہ ادارہ پاکتسان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے دیگر اداروں کو بھی آگے آنا چاہئے۔ تربیتی کیمپ کے دوران اسکولز کی پرنسپلز اور کھلاڑیوں کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے لیژر لیگز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروفیشنلز کوچز کی زیرنگرانی بچوں کو فٹ بال کھیل کے بنیادی تکنیکس سیکھنے کا موقع ملا ہے اور ہمارے بچے اس کیمپ میں شرکت سے بہت خوش ہیں کہ انہیں انٹرنیشنل پروفیشنل کوچز کے ساتھ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ جدید فٹ بال کے بنیادی اصولوں سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

اٹلی کے مرد اور خاتون فٹ بال کوچ کی نوعمر کھلاڑیوں کو تربیت
کھیلوں کی معروف شخصیات سلیم صالح کی جانب سے دی گئی عید ملن کے موقع پر میزبان ، سابق چیف سلیکٹر پی سی بی اقبال قاسم،غلام محمد خان اور دیگر کا گروپ

 دنیا کے ٹاپ فٹ بالرز کو پاکستان بلا کر کھیل میں ہیجان پیدا کرنے والے ٹرنک والا گروپ کے سی ای او لیژر لیگ کے صدر شاہ زیب ٹرنک والا کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل عالمی معیار تک پہنچانے کا ہم نے عزم کیا ہوا ہے اور اس کھیل کی ترقی کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔ ملک بھر میں فٹ بال کی ترقی کیلئے کام ہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود باصلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مسلسل مواقع فراہم کررہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی فٹ بالر اپنی اہلیت کا لوہا دنیا بھر میں منوا چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر چمکتا ستارہ بن کر ابھرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین