• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019کے ورلڈ کپ میں عامر سب سے زیادہ دس وکٹیں لینے والے بولر بن گئے،تین میچوں میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا،ٹیم انتظامیہ بھی ان کی فارم سے خوش ہے۔

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے بعد محمد عامر کی بولنگ کارکردگی میں غیر معمولی طور پر تنزلی آئی تھی،دو سال میں پانچ ون ڈے وکٹیں ملنے کے بعد محمد عامر کی فارم پر سوال اٹھائے جارہے تھے اور ورلڈ کپ کے لئے جس ابتدائی ٹیم کا اعلان ہوا تھا اس میں بھی عامر کا نام شامل نہیں تھا۔

ٹاونٹن میں انہوں نے آسٹریلیا کو بڑا اسکور بنانے سے روکا،لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ سے خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہے۔

2010میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام آنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے اگلا میچ ٹاونٹن میں کھیلا تھا،پابندی ختم ہونے کے بعد عامر نے پہلا فرسٹ کلاس میچ بھی ٹاونٹن میں کھیلا تھا اور تین وکٹ حاصل کئے تھے۔

لندن کی جیل میں سزا کاٹی اب اس ملک کے خوبصورت شہر میں بدھ کو محمد عامر نےورلڈ کپ میچ میں اپنے ون ڈے کیئریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے30رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل عامر کی بہترین بولنگ28رنز دے کر چار وکٹ تھے،انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں حاصل کی تھیں۔

27سالہ محمد عامر نے جب پانچ وکٹ مکمل کئے تو وہ جشن منانے کے بجائے سجدہ ریز ہوگئے۔

دس اوورز میں آسٹریلوی بیٹسمین عامر کی بولنگ پر ایک چوکا مار سکے جبکہ آخری41گیندوں پر کوئی چوکا نہیں لگ سکا۔

آسٹریلیا نے تین سو رنز47اوورز میں بنائے اور پوری ٹیم 307رنز بناکر آوٹ ہوگئی،محمد عامر کا یہ اسپیل گذشتہ چار سال سے کسی بھی پاکستانی بولر کا سب سے کفایتی اسپیل ہے۔

پاکستانی بولروں نے آخری چھ آسٹریلوی بیٹسمینوں کو6اعشاریہ پانچ میں تیس رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئےجبکہ آخری پانچ وکٹ19رنز کے اضافے کے بعد گرے۔

1987کے ورلڈ کپ میں پنڈی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے 14رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

عامر کی بولنگ کارکردگی ورلڈ کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف کسی بھی پاکستانی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔

2003میں نمیبیا کے خلاف وسیم اکرم نے28رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے تھے عامر سے قبل یہ کسی بھی بولر کی ورلڈ کپ میں بہترین بولنگ تھی۔

محمد عامر نے بہت عمدہ بولنگ کی ہے، عامر نے نہ صرف ابتدائی اوورز میں غیر معمولی بولنگ کی بلکہ پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی ابتدائی 8اوورز میں صرف 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین