• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری ایکٹ 2017 کےتحت کمیشن بنانےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کمیشن آف انکوائری سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن آف انکوائری پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیشن کے ٹی او آرز پر بھی غورکیا گیا۔

اعلامئے کے مطابق کمیشن آف انکوائری میں آئی ایس آئی ، ایم آئی ،آئی بی ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے ساتھ آڈیٹر جنرل کے سینیئر افسر بھی شامل ہوں گے۔

کمیشن گزشتہ دس سال میں رقم خرچ کرنے والے متعلقہ وزرا سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کا بھی جائزہ لے گا۔

تازہ ترین