• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ نہیں کریں گے، جیری رائس

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان جیری رائس نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

پریس بریفننگ میں جیری رائس سے پاکستانی بجٹ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے بجٹ پر خصوصی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔

جیری رائس نے مزید کہا کہ بس یہ کہہ سکتے ہیں پاکستان کے ساتھ پروگرام پر بات چیت جاری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری ماحول میں بہتری،اداروں کی مضبوطی، شفافیت بڑھانے اور خصوصی طور پر سماجی خرچوں سے بچنے پر بات ہو رہی ہے۔

آئی ایم ایف عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام میں سماجی خرچوں سے بچاو، بات چیت کا اہم حصہ ہے۔

تازہ ترین