• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ میں خطے میں جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے عوام، ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اہم مفادات کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں بالکل نہیں ہچکچاؤ ںگا۔

سعودی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر آئل ٹینکروں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران نے تہران آئے جاپانی وزیر اعظم کا بھی احترام نہیں کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کا جواب دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی صورت میں دیا، جن میں سے ایک آئل ٹینکر جاپان کا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے پہلے امریکا اور برطانیہ نے بھی آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا، جس کی ایران نے تردید کی ہے۔

تازہ ترین