• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو پریس کانفرنس کے دوران ان کی اپنی سوشل میڈیا ٹیم نے بلی بنا دیا۔

جمعہ کو پشاور میں ہونے والی اہم پریس کانفریس میں صوبائی کابینہ کے ممبر شوکت یوسفزئی لائیو آئے تو ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے’ کیٹ فلٹر ‘ لگا کر انہیں پیاری سی بلی بنا دیا، لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر بلی بنے عوام سے خطاب کرتے رہے۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے کارکن موبائل سے’ کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گئی تھی اوردیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو جانے والا یہ سیشن عوام میں کافی مقبول ہو گیا ، جسے سینکڑوں صارفین نے دیکھا اور مذاق کا نشانہ بنایا۔

فیس بک پر صارفین کی جانب سے ملے جلےکمنٹس کا تانتا بندھ گیا، کسی نے مذاق بنایا تو کسی نے ایس ایم ٹی ٹیم کو آگاہ کیا کہ کیٹ فلٹر ہٹا لیا جائے، تو کسی نے سوشل میڈیا ٹیم کی اس لاپرواہی پر اُن کے لیے ہدایت کی دُعا کی ۔

کسی نے تو خیبرپختونخوا حکومت کی سنجیدگی اور کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھا دیا ۔

واضح رہے کے اس لائیو سیشن میں ہونے والی اس غلطی کو انٹر نیشنل میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔

تازہ ترین