• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا، علی ظفر اور ماورہ مانچسٹر پہنچ گئے

کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے اہممقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین ھی مانچسٹر پہنچ گئے۔ وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔

اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت کا زبردست مقابلہ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز مانچسٹر پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔


مانچسٹر پہنچنے پر ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ کیا اس سوال کا پوچھنا بنتا ہے؟

اداکارہ نے پاکستانی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے میری سپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، انشاءاللہ ہم جیت جائیں گے۔

اداکارہ عروہ حسین سمیت اداکار عدنان صدیقی بھی لندن میں موجود ہیں، علی ظفرنے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔


کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین