• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ سے قبل جیت کیلئے مشورے دیے ہیں کہ وہ آج اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلا ئیں، پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے کیوں کہ 'ریلو کٹے دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کے لئے ریلو کٹوں کا لفظ آج پہلی بار استعمال نہیں کیا، انہوں نے سات مارچ دوہزارسترہ کو پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے بھی ریلو کٹَے کے الفاظ استعمال کرچکے ہیں.

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ کرکٹ کیرئیر شروع کیا تو لگتا تھا ستر فیصد کامیابی ٹیلنٹ جبکہ تیس فیصد دماغ سے ملتی ہے مگر جب کرکٹ کیرئیر کا اختتام ہوا تو تناسب ففٹی ففٹی تھا۔

آج گواسکر سے اتفاق ہے ساٹھ فیصد دماغ چالیس فیصد ٹیلنٹ ضروری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین