• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے ، جس کے لیے کرس گیل نے خصوصی کوٹ سلوالیاہے۔


پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کو بے چین ویسٹ انڈیذ کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل نےآج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں روایتی حریف پاکستان بمقابلہ بھارت کے درمیان ہونے والامیچ دیکھنے کیلئے خصوصی کوٹ سلوا لیا اور بن ٹھن کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

کرس گیل نے اسپیشل کوٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کوٹ پرایک طرف پاکستان،دوسری طرف بھارت کی نمائندگی ہے،دونوں ٹیمیں پاورفل ہیں۔

کسی کرکٹ کھیل کے متوالے نے ان سے سوال کیا کہ میچ کون جیتے گا؟ کرس گیل نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’ ویسٹ انڈیز۔‘‘

تازہ ترین