• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جذبے اور ٹیم ورک سےآپ سرخرو ہوں گے،فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جذبے اور ٹیم ورک سےآپ سرخرو ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کو نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوکم سے کم اسکور پر روکا جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی قومی ٹیم کی کٹ پہن کر کھلاڑیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں سنیل گواسکر سے اتفاق کرتا ہوں کہ جیت کے لئے 60 فیصد دماغ اور 40 فیصد ٹیلنٹ ضروری ہے۔

تازہ ترین