• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ شان دی شِیپ مووی؛فارما گیڈن‘کا نیاٹریلر جاری


شرارتی بھیڑ کے گِرد گھومتی ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم’ شان دی شِیپ مووی؛فارما گیڈن‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرِد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک (فارم کاکسان) ریوڑسے الگ کر تے فارم ہاؤس سے دور بھیج دیتا ہے۔

ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر کو نکل پڑتے ہیں۔

آرڈ مین اور کینال اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس ایڈونچر فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار جان اسپارک،جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر،رچرڈ ویبر اورجو ایلن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ تھرل سے بھرپوریہ فلم 18اکتوبرکو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین