• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا بلاول و مریم کی ملاقات پر تبصرہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نو از کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غریبوں کےلیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے،اور پھر ملاقات کی، بعد میں سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیڈر کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ مریم اور بلاول کی ملاقات میں دونوں نے ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی۔

تازہ ترین