• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج میں تبادلے، جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسران کی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں،اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینیر اِن چیف تعینات کر دیئے گئے۔

ترجما ن آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کوجی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالا تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل عاصم منیر اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

تازہ ترین