• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 105 یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم شروع

کراچی کی 105 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی، مہم میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کمشنر ہاؤس میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں والدین اور کمیونٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں تعاون کریں۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے انسدادِ پولیو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 17 جون سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مہم 23 جون تک جاری رہے گی، جس میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم 105 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کراچی میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں 7 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اجلاس میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے پر مختلف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین