• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رمضان المبارک میں افطار ڈنر
محمد ظہیر اعوان افطار ڈنر میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی عمار اشفاق اور احسان اشفاق کو ایوارڈ دے رہے ہیں

٭… رمضان المبارک میں افطار ڈنر پارٹیوں کابہت زور رہا۔ سیاسی و کاروباری اداروں کی جانب سے سحر و افطار پارٹیوں کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہوا۔ ممبر ڈائریکٹر بورڈ چیمبر آف کامرس ابوظہبی خان زمان سرور نے ابوظہبی میں روایت کے مطابق افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں مقامی عرب اور ممتاز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خاص سفیر پاکستان معظم احمد خان تھے۔ جو چند دنوں میں یو اے ای سے اسلام آباد جارہے ہیں۔ جہاں وہ نئی ذمہ داریاں جلد ہی سنبھال لیں گے۔ پاکستان سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین کی جانب سے مرکز پاکستان شارجہ میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی تھے۔ ڈپٹی قونصلر سید منصور عباس شاہ، پاسپورٹ قونصلر وہاب شیخ، کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، پرنس قونصلر عاشق حسین شیخ، حسنین شمس، محمد شریف خان کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر محمد اقبال دائود، محمد شبیر مرچنٹ، حاجی میر حسن، سردار یعقوب جاوید، سردار الطاف حسین، سفیر احمد ستی، راجہ خیام الحق، سید وقار حسین گردیزی، غلام قادر راجہ، عبدالوحید پال، مرکز کے دیگر عہدے داروں، ممبران اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری خالد حسین نے اس موقع پرکہا اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ پر روزہ فرض کیا جس کا مقصد ایمان والوں کو تقوی اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے۔

٭… مرکز پاکستان شارجہ کے سابق صدر و ممتاز بزنس مین راجہ محمد سرفراز کی جانب سے شارجہ کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا گیا۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل احمد امجد علی تھے۔ راجہ اسد سرفراز اور راجہ ہارون کی جانب سے مہمانوں کوخوش آمدید کہا گیا۔ ممتاز پاکستانیوں میں جمیل اسحاق، عمران اسلم، عمران رفیق، خلیل الرحمن بونیری، میاں منیر ہانس، اشفاق احمد، حاجی محمد یاسین، ڈاکٹر شہزاد اکرم، کرنل نصیر انجم، میاں عمر ابراہیم، محمد غوث قادری، عرفان گوندل، چوہدری خالد حسین، خالد ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں ہم غریبوں اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

رمضان المبارک میں افطار ڈنر
ڈاکٹر اکرام چوہدری، غلام مصطفےٰ مغل، جمیل اسحاق اور دیگرپاک سرزمین فورم کی تقریب میں کیک کاٹ رہے ہیں

 ٭… ابوظہبی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین ظہیر احمد اعوان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی دبئی کے سابق صدر سید غضنفر حسین، ظفر راجہ، جمشید فاضل اور محمد اجمل سعید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان ظہیر احمد اعوان نے اپنے لانچ کئے گئے پروگرام کرافٹس مین کی زیر نگرانی پاکستان کے تیار کردہ فن پارے مہمانوں کو پیش کئے جس سے تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے یہ کاوش بین الاقوامی پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر احسان اشفاق اور عمار اشفاق کو پاکستان کے لیے تائی کانڈو میں گولڈ میڈل جیتنے پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ میزبان ظہیر احمد اعوان نے کہا کہ دونوں نوجوانوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔

یہ سب ان دونوں کی انفرادی محنت اور کوشش کا نتیجہ ہے۔ حکومتی سطح پر ان کی بھرپور رہنمائی اور توجہ کی ضرورت ہے۔ ظہیر احمد اعوان کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کی خصوصی بات دیسی روایتی ماحول میں اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستانی ثقافت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔ پاکستانی چارپایاں اور کرسیاں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

٭… پاک سرزمین سوشل فورم کے زیراہتمام شارجہ میں یوم قیام پاکستان 27؍رمضان المبارک کی نسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اس لحاظ سے منفرد تقریب تھی کہ پہلی مرتبہ یو اے ای میں قیام پاکستان کی تقریب 27؍رمضان کو منانے کا اعلان کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جمیل اسحاق اور صدارت محمد عاطف خان نے کی۔ تقریب میں غلام مصطفےٰ مغل، چوہدری خالد بشیر، ملک شہزاد یونس، محمد شریف خان، سرفراز خورشید، میاں منیر ہانس، فراز احمد صدیقی، سجاد قریشی، طارق ندیم، علی گوہر، سید عمیر کریم، اعجاز غوری، مرزا حمید، ذوالقرنین صدیقی، ڈاکٹر اکرم شہزاد اور دیگر نے شرکت کی۔ میزبان ڈاکٹر اکرم نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد 27؍رمضان المبارک میں رکھی گئی۔ ہم پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس ملک کی بنیاد رمضان المبارک میں رکھی گئی ہو اسے دنیا میں کوئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ سجاد قریشی نے اعلان کیا کہ میرا سب کچھ اور میں پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ اس موقع پر یوم قیام پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔ پاکستان و یو اے ای کی سلامتی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈاکٹر اکرام چوہدری کی تحریک کی بھرپور حمایت کا عہد بھی کیا گیا اور مستقبل میں اسے ہر سطح پر اٹھانے کا بیڑہ اٹھایا۔

رمضان المبارک میں افطار ڈنر
خالد حسین چوہدری کے افطارڈنر میں قونصل جنرل احمد امجد علی، راجہ محمد سرفراز، ڈاکٹر ناصر خان اور دیگر کا گروپ فوٹو

پاکستان مسلم لیگ شارجہ کے صدر محمد غوث قادری کی جانب سے شارجہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر اور قائد میاں محمد نواز شریف سے اظہار یک جہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آزاد علی تبسم سابق ایم پی اے تھے جب کہ سیکرٹری مسلم لیگ یو اے ای غلام مصطفےٰ مغل، خالد حسین چوہدری، جمیل اسحاق، حافظ زاہد علی، رانا ارشد، محمد شہزاد بٹ، طاہر بھنڈر، چوہدری راشد فاروق کے علاوہ یوتھ ونگ کے عہدے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے آزاد علی تبسم، محمد غوث قادری، غلام مصطفےٰ مغل، طاہر بھنڈر اور حافظ زاہد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں محمد نواز شریف نے پاکستان اور عوام کے لیے جو خدمات سرانجام دیں ہیں اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جو تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔ وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ آج قائد نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ علاوہ ازیں چوہدری عبدالحمید راوی والے، انجینئر محمد ایوب، سینٹ مائیکل کیتھولک چرچ، عوامی نیشنل پارٹی یو اے ای، پاک سرزمین پارٹی، چوہدری محمد الطاف ابوظہبی، مخدوم رئیس قریشی ایڈوکیٹ کی جانب سے بھی افطار ڈنر کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا گیا جس میں ممتاز پاکستانیوں کے علاوہ پارٹی عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ 

تازہ ترین