• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے، بیرونی اور مالیاتی خسارے میں بہت حد تک کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کفایت شعاری سے بجٹ خسارہ کم ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عید الفطر سے پہلے ترسیلات بڑھنے سے ایکسچینج بہتر ہوا، اسٹیٹ بینک مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گا، آئی ایم ایف کا تجربہ ملکی فائدے کے لئے استعمال کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہ اقدامات کریں گے جو ملکی مفادمیں ہوں، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 3 جولائی کو ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معیشت کے لیے معاون ثابت ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی ایسی بات نہیں ہوگی جو ملکی مفاد میں نہ ہو۔

تازہ ترین