• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جوہر ٹاؤن میں چھاپہ، غیرقانونی شیروں کا جوڑا برآمد

محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارکر ایک گھر سے غیر قانونی طورپر رکھا گیا شیروں کا چڑیا گھر منتقل کردیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق جوہرٹاؤن سے برآمد شیروں کا جوڑا بغیرلائسنس رکھا گیا تھا۔

شیروں کو چڑیا گھر منتقل کرکے ایک شخص سنی مسیح کا چالان کردیا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں ہو گی۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے چھاپامار ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین